حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب اور رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور جارحیت کی مذمت کرتے ہیں اسلامی دنیا اور عالمی برادری اس کا نوٹس لے کیونکہ فلسطین کے مظلوم مسلمان طویل عرصے سے صیہونی مظالم برداشت کررہے ہیں اور ان پر ہونے والے مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرنیوالا کوئی نہیں ہے۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے مسلم سربراہان مملکت، اسلامی تنظیموں ار اکابرین ملت سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور مظالم کے خاتمے کیلئے ٹھوس اور مؤثر آواز اٹھائیں تاکہ فلسطین میں بسنے والے مسلمان بھی دوسری اقوام اور دیگر برادریوں کی طرح عزت و آبرو کے ساتھ زندگی گزار سکیں تاکہ مسلمانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو، اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رہنماؤں کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور ایران عراق اور شام، یمن کے مسلمانوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جوکہ قابل تحسین ہے۔
News ID: 391752
6 جولائی 2023 - 21:31
- پرنٹ
حوزہ/ پاکستان معروف عالم دین نے کہا کہ اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رہنماؤں کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور ایران عراق اور شام، یمن کے مسلمانوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جوکہ قابل تحسین ہے۔