۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل نے کہا ہے کہ قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق 21 مئی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق 21 مئی بروز جمعة المبارک مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔

اس حوالے سے ہدایات تمام تنظیموں تک پہنچا دی گئی ہیں۔ نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہر شہر کی مشہور چوک میں ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آئمہ جمعہ و جماعت خطبات جمعہ میں عالمی سطح پر مسلمانوں سے امتیاز ی سلوک خاص طور پر امریکہ کی طرف طوراسرائیلی مظالم کی سرپرستی اور امداد، اقوام متحدہ اورمغربی ممالک کی مجرمانہ خاموشی پر سراپا احتجاج ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کا بہترین آپشن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .