۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله اراکی

حوزہ / مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ اراکی نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف عالمی مزاحمتی تحریک کو وجود میں لانے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ/جامعہ مدرسین قم کی جانب سے منعقد ہونے والے ایک مظاہرے میں آیت اللہ اراکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کی حمایت کرنا دنیا کے تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ نیز انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین  اور افغانستان میں شہید ہونے والے مظلومین کی حمایت کرتے ہیں اور اس حادثے کو وجود میں لانے والوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

تصویری جھلکیاں: تصاویر/ قم المقدسہ میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں و افغانستان حملہ کے خلاف علماء اور طلبائے کرام کا احتجاجی مظاہرہ-1

انہوں نے اس مظاہرے میں دنیا کے تمام مسلمانوں سے فلسطینی اور افغانی مظلوموں کی حمایت کی درخواست بھی کی اور کہا کہ دنیا کے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے چونکہ اس وقت فلسطینی قوم کی حمایت کرنا انسانی اقدار کو زندہ کرنے کی علامت ہے۔ آج فلسطینی مائیں اور بہنیں اپنے نوجوان بیٹوں اور بھائیوں کی لاشیں اٹھا کر دنیا کے مسلمانوں کی انسانیت کو بیدار کر رہی ہیں لہذا دنیا کے تمام ذی شعور مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ وہ فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے میدان عمل میں وارد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے ہمسایہ ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت میں مزاحمتی تحریک شروع کریں تاکہ دوسرے ممالک کے مسلمان بھی اس تحریک میں حصہ لے کر صیہونی اور امریکی مظالم کا منہ توڑ جواب دیں اور مظلوموں کی حمایت کے لیے جوق درجوق شریک ہوکر اپنے اسلامی اور انسانی غیرت کا ثبوت دیں۔

تصویری جھلکیاں: قم المقدسہ میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں و افغانستان حملہ کے خلاف علماء اور طلبائے کرام کا احتجاجی مظاہرہ-2

آیت اللہ اراکی نے کہا: افغانستان میں سید الشہداء سکول میں امریکہ کے گماشتوں نے بے گناہ بچیوں کو خاک و خون میں ملا کر اپنے باطنی خباثت کا اظہار کیا ہے اور مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے۔ مسلمانوں کو کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے اور مظلوموں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور کسی مذہبی تعصب کے بغیر مظلوموں کی مدد کرنی چاہئے اور بین الاقوامی مزاحمتی تحریک میں حصہ لینا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .