۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/دیدار هیئت مدیره بانک قرض الحسنه رسالت با آیت الله علوی گرگانی

حوزہ/ آیت اللہ علوی گرگانی نے ایک پیغام صادر کر کے سفاک اور ظالم صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علوی گرگانی نے ایک پیغام صادر کر کے سفاک صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:

باسمه تعالی

سفاک اور ظالم صہیونی حکومت مظلوم فلسطینیوں کا محاصرہ کرکے اور انہیں مسلسل اذیتیں پہنچا کر اس کوشش میں ہے کہ وہ اپنے اہداف اور سرزمین کو چھوڑ کر چلے جائیں۔ ان جرائم پر خاموشی بلکہ بعض مواقع پر عالمی برادری اور استعمار کی جانب سے غاصب صہیونیوں کی حمایت کی وجہ سے صہیونی حکومت مظلوم فلسطینیوں پر ہر روز نئے مظالم ڈھا رہی ہے۔

مرد و خواتین اور بے گناہ بچوں کا خون بہانا اس غاصب صہیونی حکومت کی پرانی عادت ہے۔

میں غاصب صہیونی حکومت کے ان جرائم کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کے تمام آزاد لوگوں اور بالخصوص مسلم اقوام اور اسلامی ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ فلسطینی مظلوموں کی معنوی اور مادی مدد کریں اور ملت فلسطین سے بھی درخواست کرتاہوں کہ  وہ خدا پر توکل کرتے ہوئے ثابت قدم رہیں اور مطمئن رہیں کہ نصرت الہی ان کے شامل حال ہوگی۔

سید محمد علی علوی گرگانی

۷ شوال ۱۴۴۲ھ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .