۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی نے ایک پیغام جاری کرکے ، کابل میں گرلز اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ ہم افغانستان کے مظلوم عوام کے غم میں شریک ہيں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی کا تعزیتی پیغام اس طرح  ہے : 

 بسم الله الرحمن الرحیم 
وَمَنْ قُتِلَ مَظْلُوماً فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِیهِ سُلْطَاناً...(الاسراء:( ۳۳)

غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے اور جرائم کے بوجھ سے دبے ملک افغانستان کو  خدا کی ضیافت کے مہینے میں ایک بار پھر فرقہ واریت اور رجعت پسندی اور تحجر کا نشانہ بنایا گيا ہے  اور کابل کے سید الشہداء گرلز اسکول پر حملہ کرکے دسیوں روزہ دار طالبات اور ان کی ماؤں کا خون بہایا گیا  جس سے   غموں سے چور  افغان ماؤں کی طرح ہمارے اور امام رضا علیہ السلام کے مقدس روضے کے ‍زائروں کے دل بھی غمزدہ اور سوگوار ہوگئے ہیں۔

امریکی اسلام نے کہ جوان دنوں یمن میں دوبارہ شکست کا سامنا کررہا ہے اور مسئلہ فلسطین اور  بیت المقدس میں جو فلسطینیوں کے اتحاد ویکجہتی کی بدولت پہلے سے ہی چوٹ کھائے ہوئے ماضی کی ہی طرح ایک بار پھر  عالم اسلام کے ایک علاقے میں مظلوم خواتین اور بچیوں کو اپنے غصے اور عداوت و کینہ کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بات واضح ہے کہ امریکیوں و صیہونیوں کی ایماء پرغیرملکی سازشوں اور بین الاقوامی اداروں کی شرمناک خاموشی کے دوران جہالت و رجعت پسندی بھی اس قسم کے بہیمانہ جرائم کی وجہ ہے۔

ہم اس وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس جرم کا سب سے پہلا ذمہ دار اس کے اصل بانی  اور اپنے ایجنٹوں کو اس حملے  کا حکم دینے والے یعنی غاصب و تفرقہ پھیلانے والے امریکہ کو سمجھتے ہیں ۔ اسی طرح ہم افغانستان کے مظلوم مسلمانوں کے غم میں شریک ہیں اور امام رضا علیہ السلام کے مقدس روضے سے اس سانحے کے شہداء کے لئے علو درجات  اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل کی دعا کرتے ہیں ۔ 

احمد مروی ، متولی ، آستان قدس رضوی 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .