۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
متولی آستان قدس رضوی

حوزہ/ عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں حضرت امام علی علیہ السلام کے روضے کا متولی ، سید عیسی صالح الخراسانی کو جبکہ سامرا میں امامین عسکریین علیھما السلام کے روضے کا نیا متولی ڈاکٹر محمد قاسم کو بنایا گيا ہے جس پر آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے ان دونوں متولیوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے نجف اشرف کے متولی سید عیسی صالح الخراسانی کے نام اپنے مبارکبادی کے پیغام میں، امام علی علیہ السلام کے مقدس روضے کا متولی بننے پر  انہيں مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا ہےکہ حضرت علی ابن ابی طالب علیھما السلام کا مقدس روضہ، عالم اسلام میں ہیرے و جواہرات کی طرح چمکتا ہے  جو اسلامی تاریخ کی اس غیر معمولی اور عظیم شخصیت کے دسیوں لاکھ عقیدت مند وں کو  محبت  کی میعاد گاہ ، نجف اشرف کھینچ کر لاتا ہے اور اس عظیم روضے کے زائروں کی خدمت بہت بڑی نعمت ہے جس پر خداوند عالم کا شکر گزار ہونا چاہیے ۔

آستان  قدس رضوی کے متولی نے امام علی علیہ السلام کے روضے کی مذہبی، ثقافتی اور علمی توانائيوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجف اشرف میں امام علی علیہ السلام کے روضے کی انتظامیہ اور آستان  قدس کے درمیان تعاون سے عالم اسلام پر بہت اچھے اثرات مرتب کئے جا سکتے ہيں ۔ 

آستان قدس رضوی کے متولی  حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے ایک دوسرے خط میں ڈاکٹر محمد قاسم کو سامرا میں امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیھما السلام کے روضے کا متولی بننے پر مبارک باد پیش کرتے  ہوئے لکھا ہے کہ اہل بیت علیھم السلام کے روضوں پر خدمت کا موقع ایسی نعمت ہے جس پر خدا کا شکر ادا کیا جانا چاہیے ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اہل بیت کے چاہنے والوں خاص طور پر ایرانی اور عراقی عوام کا سامرا میں مقدس روضے کی زیارت کے لئے اجتماع ، مراجع کرام کی پشتپناہی اور رہنمائی میں دینی و قرآنی تعلیمات کی تریج و تبلیغ اور زائروں کے لئے بہتر سہولتوں کی فراہمی کا اچھا موقع ہے اور آستان قدس رضوی مذہبی ، علمی ، تعمیراتی اور معاشی شعبوں میں تعاون اور اپنے تجربات کی منتقلی کے لئے تیار ہے تاکہ امام رضا علیہ السلام کے فرزندوں کے روضے میں زیادہ سے زیادہ رونق ہو ۔ 
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .