۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام احمد مروی

حوزہ/ آستانہ قدس رضوی کے متولی نے دینی علوم کو نئي نسل تک پہنچانے کے لئے ثقافتی سرگرمیوں میں نئي پہل کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی نے آستان قدس رضوی کی خصوصی پروگراموں کی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں یہ بات کہی۔

انہوں نے عشرہ کرامت اور ایران میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کے ایک ساتھ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے اصول، امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور قائد انقلاب اسلامی کے نظریات، آستان قدس رضوی کے تمام اقدامات کی بنیاد ہیں لیکن یہ مقدس مقام کسی بھی صورت میں جماعتی اور سیاسی میدان میں قدم نہيں رکھتا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آستان قدس رضوی کو صرف عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرنا چاہئيے کہا کہ آستان قدس رضوی کے عشرہ کرامت کے خصوصی ثقافتی پروگراموں کو ایسا نہيں ہونا چاہیے جس سے لوگوں کے ذہن میں کسی امید وار یا دھڑے کے حق میں حمایت کا ذرہ برابرہ شبہہ پیدا ہو جائے ۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ آستان قدس رضوی کے ثقافتی اور میڈیا شعبے کو عشرہ کرامت کے دوران یہ کوشش کرنا چاہيے کہ انتخابات کا ماحول، امام رضا علیہ السلام کی سیرت سے متاثر ہو جس کا یہ مطلب نہيں ہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات کے ماحول کو کمزور کیا جائے بلکہ اس کا مقصد، انتخاباتی ماحول کو امام رضا علیہ السلام کی تعلیمات سے روحانیت عطا کرنا ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان کے ایک حصے میں عشرہ کرامت کے خصوصی پروگراموں میں نئی سوچ اور نئي پہل کی ضرورت کا ذکر کیا اور کہا کہ آج ذرائع ابلاغ اور سائبر اسپیس کی ٹیکنالوجی میں ترقی  کی وجہ سے دنیا، گلوبل ویلیج بن گئي ہے اور ان حالات میں روایتی اور گھسے پٹے طریقے نئي نسل پر اثر انداز نہیں ہوں گے اس لئے  ثقامتی شعبوں کے ذمہ داروں پر دینی اور ثقافتی امور کو پر کشش بنانے کا اہم فریضہ ہے ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے کہا کہ آستان قدس میں خاص پروگراموں کی کمیٹی کو سال بھر جلسوں کا انعقاد کرتے رہنا چاہیے  اور عشرہ کرامت کو نئے نئے طریقوں سے منعقد کرنے کے بارے میں منصوبہ بنانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ نئي سوچ، دینی و ثقافتی اصولوں اور تعلیمات کو نئي نسل تک پہنچانے میں اہم کردار کی حامل ہے اور آج ثقاقتی میدان میں نئی نئي ٹکنالوجی کے ذریعے  کشش اور دلچسپی پیدا کرنا بے حد اہم ہے اور ہمیں اس میدان میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے قائد انقلاب اسلامی کی جانب سے ہر نئے سال کا نام رکھے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی  کو  بھی اپنے مقاصد کے پیش نظر ہر سال کے لئے ایک نعرے کا تعین کرنا چاہيے اور پھر اس پر  روڈ میپ کی شکل میں تمام شعبوں اور اداروں میں عمل در آمد کیا جانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر " مجاروں کا زائروں کے ساتھ رویہ " " زائر اور خدام " امام رضا علیہ السلام کا تعارف " جیسے نعروں کو ایک سال کے لئے اپنی سرگرمیوں کا محور قرار دینا چاہيے اور وسائل اور کمیوں کے پیش نظر اس پر عمل در آمد کے لئے کوشش کرنا چاہیے تاکہ کچھ برسوں کے بعد ہم یہ کہہ سکیں کہ دو یا تین قسم کے مسائل کو ہم نے حل کر لیا ہے اور مطلوبہ پوزیشن تک پہنچ گئے ہيں ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بغیر کسی اثر و کے کئي ہزار صفحے کی رپورٹس کا کوئي فائدہ نہيں، کہا کہ آستان قدس رضوی کو اپنی متنوع سرگرمیوں کے ساتھ ہی ہر سال اپنے اعلی اہداف کے مطابق ایک نعرے کا تعین کرنا چاہیے اور پھر اس نعرے پر عمل در آمد کے لئے اپنے تمام وسائل کا استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے پورے برس خاص طور پر خاص مواقع پر زائروں کی خدمت پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پارکنگ اور حرم میں زائروں کی آمد و رفت میں سہولت پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم زائروں کے لئے آسان زیارت کا ماحول بنائيں لییکن اس کے لئے شہر اور صوبے کے اداروں کے تعاون سے جامع منصوبے کی ضرورت ہے ۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے اسی طرح امام خمینی رحمت اللہ کی برسی کی آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ اسلامی انقلاب کے عظیم معمار ہیں اور ان کی عظیم انقلابی تحریک کو جاری رکھنا اور اگلی نسل کے لئے ان کے نظریات کو بیان کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے ۔

حجۃ الاسلام و المسلمین مروی نے کہا کہ امام خمینی کی برسی کا شاندار انعقاد اور امام خمینی و قائد انقلاب اسلامی کے نظریات کو بیان کرنا بہت اہم ہے اور امام خمینی کی برسي کا انعقاد ان کی شایان شان ہونا چاہیے ۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .