۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
سالروز رحلت امام خمینی(رض)

حوزہ/ایرانی ثقافتی کونسل کی سرگرم کارکن خانم حسینی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے عوامل میں سے امام خمینی(رح)کی قیادت کو ایک اہم عامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام راحل(رح)انقلاب اسلامی کی عزت و وقار کے مظہر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے گرگان ایران میں خانم نفیسہ سادات حسینی نے امام راحل(ح) کی برسی کے تعلق سے، امام خمینی (رح) کو اسلام کی حقیقی اور عملی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ خدا کی جستجو، امام راحل(رح) کی زندگی کے تمام پہلوؤں میں نمایاں تھی۔

حوزہ علمیہ حضرت زہرا گرگان کی فارغ التحصیل نے مزید کہا کہ امام خمینی (رح) اجتہاد اور مرجعیت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہونے کے ساتھ ساتھ ، سیاسی اور اجتماعی اصولوں سے آگاہی رکھنے والے ایک مجاہد انسان تھے۔

خانم حسینی نے سورہ مبارکہ مریم کی آیت نمبر 96 کی تلاوت کرتے ہوئے"إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا"جولوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے خدائے رحمن ان کی محبت دلوں میں ڈال دے گا۔"عوامی امنگوں پر توجہ،اجتماعی عدالت کے قیام پر تاکید اور عالمی سطح پر مستضعین کے دفاع کے لئے امام خمینی(رح)کی کاوشوں کو ان کی محبوبیت کا راز قرار دیا۔

انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے عوامل میں سے امام خمینی(رح)کی قیادت کو ایک اہم عامل قرار دیتے ہوئے امام راحل(رح)کوانقلاب اسلامی کی عزت و وقار کا مظہر جانا۔

خانم حسینی نے امام راحل کی اہم خصوصیات کو حکومت اسلامی کی تشکیل اور اسلام کو دوبارہ حیات نو بخشنا قرار دیا اور مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اسلام ناب محمدی یعنی توحید اور عدالت الٰہی کی بنیاد پر عمل میں لایا گیا اور جہاں پر ولایت خدا اور پیغمبر اسلامﷺ حاکم ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ حضرت امام خمینی(رح)کی اعلی منطق میں رجعت پسندی اور فرقہ واریت ان خطرات میں سے ہیں کہ جو اسلامی معاشرے کو اندر سے تباہ کر دیتے ہیں۔

آخر میں، خانم نفیسہ سادات حسینی نے کہا کہ حضرت امام خمینی(رح)کے فرامین کے مطابق،ملت کی صفوں میں اتحاد و وحدت انقلاب اسلامی کی کامیابی کے عوامل تھے لیکن انقلاب کی بقا کے عوامل بھی ہیں لہذا ہمیں اتحاد و وحدت کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .