۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصودڈومکی

حوزہ/ حضرت امام خمینیؒ فنا فی اللہ اور فنا فی الاسلام کی منزل پر فائز تھے اسی لئے عظیم انقلابی رہنماء، فیلسوف آیۃ اللہ باقر الصدر ؒ نے فرمایا تھا کہ امام خمینی ؒ کی ذات میں اس طرح ضم ہوجاؤ جیسے وہ اسلام میں ضم ہوچکے ہیں۔ یعنی اپنی انا اور ذات مٹا کر اس نے خود کو دین خدا میں فنا کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی نے رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے کہا ہے کہ حضرت امام خمینیؒ فنا فی اللہ اور فنا فی الاسلام کی منزل پر فائز تھے اسی لئے عظیم انقلابی رہنماء، فیلسوف آیۃ اللہ باقر الصدر ؒ نے فرمایا تھا کہ امام خمینی ؒ کی ذات میں اس طرح ضم ہوجاؤ جیسے وہ اسلام میں ضم ہوچکے ہیں۔ یعنی اپنی انا اور ذات مٹا کر اس نے خود کو دین خدا میں فنا کر دیا ہے۔

آپ ؒ نے ایرانی قوم کو شاہ کی طاغوتی حکومت سے نجات دلائی جبکہ اقوام عالم کو شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف قیام کا درس دیا۔آپ ؒ نے عصر حاضر کی انسانیت کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور انہیں شیطان بزرگ اور طاغوت کے مقابل کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا۔آپ نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی حکومت قائم کرکے فقیہ عادل کی حاکمیت پر مبنی نظام ولایت فقیہ کو عملی جامہ پہنایا۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کے انقلابی افکار آج عالمی انقلابی تحریک بن کر وقت کے فرعون یعنی شیطان بزرگ امریکہ اور شیاطین عالم کے لئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔ جو دنیا بھر کے مظلومین کے لئے امید کی کرن بن چکے ہیں۔ یہ عالمی انقلابی تحریک مستقبل کے عالمی اسلامی انقلاب کی نوید سنا رہی ہے۔ جو عالم بشریت کے نجات دھندہ حضرت امام مہدی آخر الزمان علیہ السلام کے استقبال کے لئے خود کو تیار کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .