۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ دیدار اعضای گروه جهادی یاوران سلامت روان حوزه علمیه کردستان با حجت الاسلام و المسلمین پورذهبی

حوزہ/ کردستان ایران میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ مکتب امام راحل(رح)کی اہم اور بڑی خصوصیات اقدار کا دفاع اور عدالت اجتماعی کا قیام تھیں کہ جسے سب نے ان کی زندگی میں مشاہدہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین عبدالرضا پورذہبی نے جامع مسجد شہر سنندج میں امام خمینی(رح)کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر گزشتہ صدی میں رونما ہونے والا اہم واقعہ،انقلاب اسلامی تھا۔

نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ امام خمینی(رح)معنویت،عقلانیت اور سیاست کے ذریعے اسلامی طرز تفکراوربنیادپر مشتمل ایک حکومت کو تشکیل دینے میں کامیاب ہوئے جو کہ اس وقت کا بہت عظیم کام تھا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین پورذہبی نے زور دے کر کہا کہ امام راحل(رح)عوام اور معاشرے پر بہت زیادہ اعتماد کرتے تھے،آج حکومتی عہدیداروں کو امام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے معاشرہ اور ملت پر مہربان ہونا چاہیے۔

استاد حوزہ نے مزید کہا کہ صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں لہذا عوام بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں اور ملک میں ایک بار پھر سے ایک عظیم تاریخ کو رقم کریں۔

کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ مکتب امام راحل(رح)کی اہم اور بڑی خصوصیات اقدار کا دفاع اور عدالت اجتماعی کا قیام تھیں کہ جسے سب نے ان کی زندگی میں مشاہدہ کیا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین پورذہبی نے 18جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ ملت ایران اس بار پھر انتخابات میں حصہ لے کر ایک عظیم تاریخ کو رقم کرے گی اور ذمہ دار نمائندے کو منتخب کر کے اسلامی انقلاب اور اقدار کی پاسداری کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .