۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
News ID: 369189
2 جون 2021 - 02:09
مولانا تقی عباس رضوی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ خمینیؒ کے افکار و نظریات سے استفادہ کئے بغیر مسلم  ملک و معاشرے کی ترقی محال ہے۔

تحریر: مولانا تقی عباس رضوی کلکتوی

حوزہ نیوز ایجنسی آج ساری دنیا میں فلسطین اور مسجد اقصٰی کی بازیابی کی جو تحریک اور اسرائیل کے خلاف لڑنے کا جو جذبہ اور ولولہ وہ در حقیقت امام خمینی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
 
امام خمینی نے فلسطین کے مظلوم و مستضعف عوام کی حمایت اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے کسی بھی حمایت سے دریغ نہیں کیا۔

ایرانی معاشرے کی زندگی میں رونما ہونے والی  تمام دینی ، سماجی ،ثقافتی اور سیاسی تبدیلیاں  امام راحل ؒ کی تحریک ہی کا نتیجہ ہے۔

اگر آج ! ایرانی قوم  اور امت مسلمہ کے دل جگمگا رہے ہیں اورقسمت چمک اٹھی ہے تو یہ امام خمینی ؒ  کی تحریک،ان کی جد وجہداور شہدائےدفاع مقدس  کے ایثار و قربانی کی مرہون منت ہے۔

امام خمینی ؒ نے ایرانی قوم کی کُند سوچ اور ذہنیت کو ہی نہیں بدلا بلکہ دنیا کے ہر گوشہ میں اپنے افکار و نظریات کے ذریعہ لوگوں کے دل و دماغ کو اسلامی افکار کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کی۔

آیت اللہ اراکی ؒ نے کیا خوب کہا ہے کہ :ہمارا سلام و درود ہو اس  عظیم  المرتبت انسان پر کہ  جس نے: بڑی جدوجہد ، قربانیوں اور اپنے فیصلہ کن قیادت سے عالم اسلام میں اسلام کو زندہ کیا اور تکبیر و توحید کی ندا دنیا تک پہنچائی اورامت مسلمہ کو  اس کا کھویا ہوا عظمت و وقارواپس دلایا۔

ہمارا سلام و اس مرد مجاہد پر کہ جس کی صدائے تکبیر،نالۂ دل  اور فریاد نے مغرور سُپر پاوروں کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

حضرت آیت اللہ خمینیؒ کے افکار ونظریات سے استفادہ کئے بغیر مسلم  ملک و معاشرے کی ترقی محال ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .