۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا تقی عباس رضوی

حوزہ/ جس دن ہم مادیت پرستی کے سراب کے پیچھے بھاگنے کے بجائے حقیقی معنوں میں قرآن اور اہلِ بیت اطہار علیہم السلام کے دامن سے متمسک ہوگئے اس دن دنیا میں خاص کر ہمارے ملک و سماج میں  پھیلے اسلام اور قرآن مخالف عناصر کا قلع قمع یقینی بن جائے گا۔

تحریر: مولانا تقی عباس رضوی کلکتوی 

حوزہ نیوز ایجنسی اسلام اور قرآن کے خلاف پائی جانے والی غلط فہمیوں کا جواب ان کی زریں تعلیمات سے لوگوں کو روشناس کرانا ہے۔

 موجودہ دور پرنٹ میڈیا سے زیادہ فعال الیکٹرانک میڈیا ہے لہٰذا ہم سوشل میڈیا کے توسط سے اسلام کی واضح تعلیمات اور قرآن کے روشن فرمودات کو پورے سلیقے اور خوش اسلوبی کے ساتھ اغیار تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

یہ بات بھی حق بجانب اور نہایت ہی قابل افسوس ہے کہ آج ہمارے درمیان بہت سے ایسے لوگ اور بہت سی ایسی جماعتیں ہیں جو اپنی اپنی ویب سائٹس، ٹیوٹر، انسٹاگرام، ٹیلیگرام، واٹسیپ اور فیس بک جیسے پلیٹ فارم پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر اسلام اور قرآن کے بجائے اپنے قائد و پيشوا کے افکار کو پروان چڑھاتے ہیں اور ان کے افکار و نظریات  کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں اپنا سارا سرمایہ حیات لٹانے میں لگے ہیں اور دوسری جانب اس بات کی  کوشش بھی کہ ! 

یہی ہے آرزو تعلیم ِ قرآں عام ہو جائے
ہر اک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام ہو جائے

 سب سے پہلے تو خود قرآن کریم کے فیوض و برکات سے صحیح معنوں فیضیاب ہوں اور پھر اس راہ میں جدو جہد کریں۔

یاد رکھیں! 

اسلام فوبیا کے اس دور میں خود کی تبلیغ کرنے سے زیادہ ضروری صحیح اسلام کی تصویر پیش کرنا اور قرآن کی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔

یہ بات طے ہے کہ جس دن ہم مادیت پرستی کے سراب کے پیچھے بھاگنے کے بجائے حقیقی معنوں میں قرآن اور اہلِ بیت اطہار علیہم السلام کے دامن سے متمسک ہوگئے اس دن دنیا میں خاص کر ہمارے ملک و سماج میں  پھیلے اسلام اور قرآن مخالف عناصر کا قلع قمع یقینی بن جائے گا۔

 خدایا!ہماری ہدایت فرما اور ہمارے دلوں کو قرآن و اہل بیت کے نور سے منور کردے تاکہ ہم نفس پرستی اور مادیت کے دلدل سے نکل کر راہ قرآن پر آجائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .