۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
کتاب توشہ مبلغ

حوزہ/ قرآنی سورے و احادیث، تاریخ، احکام، اور دعاؤں کا مجموعہ کتاب توشہ مبلغ  انڈرویڈ موبائیل اپلیکشن کی شکل میں آگئی ہے تاکہ مبلغین کرام زیادہ سے زیادہ فائده اٹھاسکیں۔

مرتبہ: علیرضا جعفری مقیم قم ایران ہند میرٹھ

حوزہ نیوز ایجنسی یہ کتاب توشہ مبلغ انڈرویڈ موبائیل اپلیکشن (mobile android application) کی شکل میں آگئی ہے تاکہ مبلغین کرام زیادہ سے زیادہ فائده اٹھاسکیں،اس کتاب میں؛

۱.ماہ رمضان المبارک کے اعمال
۲.ادعیہ و زیارت معصومین علیہم السلام
۳.چالیس حدیث
۴.اور دوسرے مہینوں کے اعمال بھی ہیں.
۵.اور غسل و کفن و دفن کا طریقہ، نکاح طلاق کے مختصر احکام بھی ہیں۔
۶.مختصر تاریخ معصومین علیہم السلام بھی بیان کی گئی ہے۔
کتاب توشہ مبلغ میں تمام ان مطالب کو لایا گیا ہے جن کی اکثر ایک مبلغ کو احتیاج ہوتی ہے۔

یہ کتاب ۲۵۲ صفحہ پر مشتمل ہے جس کا سائز چھوٹا ہے آپ اس کو جیب میں بھی رکھ سکتے ہیں یہ کتاب ایک مبلغ کے لئے بہترین و مفید ثابت ہوگی تبلیغ میں ان شاء اللہ۔

کتاب توشہ مبلغ کا ان شاء اللہ دوسرا ایڈیشن بھی بہت جلد منظر عام پر اور آپ کے ہاتھ میں پہنچ جائے گا۔ دوسرے ایڈیشن میں فصل بندی بھی کی گئی ہے:

۱۔قرآنی سورے

۲۔چالیس حدیث معصومین علیہم السلام (مختلف موضوعات)

۳۔معصومین علیہم السلام کی مختصر سوانح حیات

۴۔نماز و احکام؛نماز جمعہ، نماز عیدین، نماز آیات، نماز جعفر طیار، نماز وحشت قبر، نماز میت کے احکام اور کیفیت کفن، کفن بچھانے کی ترتیب، نکاح دائمی و غیر دائمی، احکام طلاق ۔۔وغیرہ

۵۔منتخب دعائیں؛ تعقیبات نماز پنجگانہ، دعاء عہد، دعاء توسل، دعاء کمیل، دعاء ندبہ، حدیث کساء، قربانی اور عقیقہ کے احکام، استخارہ، اور دیگر دعائیں بھی موجود ہیں۔

۶۔ ۔منتخب اعمال سال؛ اعمال ماہ رجب، شعبان، رمضان، اعمال شب قدر، اعمال غدیر خم، اعمال شب عاشورا، روز اربعین۔

۷۔منتخب زیارات؛ زیارت عاشورا، عصر عاشورا، زیارت امام حسین علیہ السلام، زیارت حضرت علی اکبر علیہ السلام، زیارت شہدائے کربلا، زیارت وارثہ، زیارت امین اللہ، زیارت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہ قم اور دیگر زیارت بھی موجود ہیں۔

آپ اس ایپ کو اپنے موبائیل سے اسکن کریں تو آپ کے موبائیل میں نصب ہوجائے گی، یا آپ اسے درج ذیل سایٹ اور ٹیلیگرام سے بھی ڈانلوڈ کر سکتے ہیں جس کا لینک نیچے دیا گیا ہے بہتر ہے ٹیلیگرام سے آپ ڈانلوڈ کریں۔

اگر یہ اپلیکشن نصب نہ ہو پائے یا کتاب توشہ مبلغ(رایگان) حاصل کرنا چاہتے ہو تو آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں یا نمائندگی رہبر دفتر آقای مہدوی پور میں بھی رجوع کرسکتے ہیں اور وہاں سے یہ کتاب دستیاب ہوسکتی ہے۔

آخر میں آپ سے گزارش ہیکہ ایک سورہ فاتحہ تمام مومن و مومنات کے لئے بالخصوص میری اہلیہ مرحومہ عالمہ بتول فاطمه بنت مولانا اقبال حیدر حیدری کی روح کو ایصال فرمائے۔


رابطہ کریں:
whatsapp:https://wa.me/+989386227872
لینک ڈانلود کتاب
https://t.me/maktabejafriahkam110/1359

http://hoda.miu.ac.ir/index.aspx?siteid=321&pageid=49392&newsview=95322&pro=nobak

مبلغین کے لئے بہترین تحفہ "کتاب توشہ مبلغ" انڈرویڈ موبائیل اپلیکشن ڈنلوڈ کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • A.Kaniz fathima IN 19:41 - 2023/02/09
    0 0
    Jazakallah for this initiative