۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کتاب موضوعات کاربردی تبلیغ در قرآن و حدیث

حوزہ / حجت الاسلام رضائی اصفہانی، حجت الاسلام حسینی نیشابوری اور محققین کے ایک گروپ کے قلم سے تحریر شدہ کتاب "موضوعات کاربردی تبلیغ در قرآن و حدیث" چھپ کر منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق حجت الاسلام رضائی اصفہانی، حجت الاسلام حسینی نیشابوری اور محققین کے ایک گروپ کے قلم سے تحریر شدہ کتاب "موضوعات کاربردی تبلیغ در قرآن و حدیث" یعنی "قرآن و حدیث میں تبلیغ کے قابل اجراء موضوعات" دارالمبلغین پبلشرز کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، اس کتاب کے موضوعات میں « الہیات و معادشناسی (بهشت، دوزخ وغیرہ...)»، «راهنما شناسی (نبوت، ولایت، مهدویت، شفاعت وغیرہ...)»، «جهان شناسی و انسان شناسی»، «قرآن شناسی (مراحل انس با قرآن وغیرہ...)»، «آداب دعا و عبادت (مسجد، نمازشب وغیرہ...)»، «جامعه‌شناسی (جامعه جهانی مطلوب قرآن وغیرہ...)»، «خانواده و ازدواج (حقوق و تربیت فرزند)»، « اخلاقی اقدار اور ضد ارزشهای اخلاقی»، «ذہنی، جنسی اور نفسیاتی پاکیزگی» و «قرآن و پلورالزم، سیکولرزم اور انتظامی امور وغیرہ» شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس کتاب کے 584 صفحات ہیں اور کتاب کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے 180,000 تومان کی قیمت پر بازار میں دستیاب ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .