۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
امام رضا(ع) کی چالیس حدیث

حوزہ/ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے ’’امام رضا (ع) کی چالیس حدیث ‘‘ نامی کتاب کا جاپانی زبان میں ترجمہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۱۹۸۷ سے ایران اور جاپان کے مابین مشترکہ تعاون اور علمی ریسرچ کے آغاز کے بعد سے ہی یہ ضرورت پیش آئی کہ جاپانی عوام حتیٰ جاپانی اسلام شناس دانشوروں کو اسلام کے دو اہم ماخذ قرآن اور پیغمبر اسلام(ص) و اہلبیت (ع) کے گرانقدر فرامین سے زیادہ سے زیادہ روشناس کر ایا جائے۔ اس کے نتیجے میں   معارف وتعلیمات قرآن و اہلبیت ،احکام، اخلاقیات، فضائل اور آداب وغیرہ جیسے دینی موضوعات پر کتب تحریر ہوئیں انہی کتابوں میں سے ایک ’’ امام رضا(ع) کی چالیس حدیث ‘‘ نامی کتاب ہے۔

یہ کتاب المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے جاپانی زبان میں ترجمہ کی گئی ہے کتاب میں مختلف عناوین جیسے دوسروں کو خوش رکھنے کی اہمیت،ایمان کی بلندی،بدترین لوگ،رشتہ داروں کی اہمیت،بری عادتوں کے آثار  و نتائج  ،دانائی و حکمت، دوسروں کی مشکلات حل کرنا، دوستی اور عقل،خدا سے اچھی امید رکھنا، بہترین انسان، خود اعتمادی، عاجزی، اور دوسروں کے سلسلے میں راضی یا ناراض ہونا وغیرہ شامل ہیں ۔

’’امام رضا(ع) کی چالیس حدیث‘‘ نامی کتاب کا ترجمہ تاتسوئیچی ساوادا، آسیہ صابر مقدم، سبا یامامورا، مایومی توسا کا، شونسکہ آریاما کے توسط سے انجام پایا ہے یہ کتاب جاپانی قارئین کے لئے ۱۰۰۰ کی تعداد میں پبلش کی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .