۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
صفایی بوشهری

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین صفائی بوشہری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس وقت ہمارا فرض ہے کہ ہمیں حریم ولایت کا دفاع، مہدویت کو بیان اور بدعتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ظہور امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے لئے زمینہ سازی کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ صوبہ بوشہر اور ایران میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے مہدویت فاؤنڈیشن کے سربراہ سے ملاقات میں کہا کہ آج ہمیں صرف ایک ہی نقطہ نظر سے پروگراموں کو تشکیل دینے اور نظم و نسق میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اور وہ نقطہ نظر حضرت امام زمانہ (ع) کی ذات مقدسہ ہے۔

صوبہ بوشہر میں مقام معظم رہبری کے نمائندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اب ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر چیز کو مہدویت کے نقطہ نظر سے دیکھیں ،مزید کہا کہ خدا کی دنیا میں موجودہ حکمت عملی، ہر چیز کو وقت کے امام(ع) کے نقطہ نظر سے دیکھنا ہے، اسی نظریے کی بنیاد پر امام خمینی (رح) نے انقلاب برپا کیا اور مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بھی اس نظام کی نقطہ مہدویت کے ساتھ مدیریت کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ مہدویت کے خلاف فطری طور پر متعدد محاذ تشکیل دیئے جاتے ہیں، مزید کہا کہ چونکہ حضرت مہدی علیہ السلام کی حکومت عالمی حکومت ہوگی، لہذا مہدویت کے عظیم محاذ کے خلاف عالمی سطح پر محاذ آرائی بھی ہوگی۔

حجت الاسلام و المسلمین صفائی بوشہری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ موجودہ دور میں سب سے بڑی جدوجہد انقلاب اسلامی کو محفوظ رکھنا ہے ،مزید کہا کہ اس وقت، ہمارا فرض ہے کہ ہمیں حریم ولایت کا دفاع ،مہدویت کو بیان اور بدعتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ظہور امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے لئے زمینہ سازی کی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .