۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
سوریه

حوزہ/ دمشق نے امریکی حکومت کی جانب سے ایران پر القاعدہ کی حمایت کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دمشق نے امریکی حکومت کی جانب سے ایران پر القاعدہ کی حمایت کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق،شامی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی حکومت کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ایران کے خلاف امریکی مذموم اور مایوس کن کوشش اور جھوٹے الزامات قرار دیا ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کا الزام محض امریکی دھوکہ باز حکومت کی غلط پالیسیوں پر پردہ ڈالنے اور اسے دوسروں سے منسوب کرنے کی ایک ناکام  کوشش ہے ، وگرنہ پوری دنیا جانتی ہے کہ القاعدہ سمیت دیگر بہت ساری دہشت گرد تنظیمیں امریکہ نے بنائی ہیں اور اقوام عالم میں دہشت پیدا کرنا، دوسرے ممالک کے استحکام اور سلامتی کو درہم برہم کرنا اور انہیں امریکی تسلط کے زیر سایہ قید کرنا امریکی سیاست کا ایک طریقہ ہے۔

وزارت خارجہ شام نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ شام ان جھوٹے الزامات کی شدید مذمت کرتا ہے اور ایک بار پھر امریکہ کی ہرزہ سرائی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان  کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .