۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حازم قاسم سخنگوی جنبش مقاومت اسلامی حماس

حوزہ/ تحریک اسلامی حماس کے ترجمان حازم قاسم نے شہر دیر الزور پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اسلامی حماس کے ترجمان حازم قاسم نے شہر دیر الزور پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے ایک بار پھر سرزمین شام پر بمباری کر کے بہت بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

حازم قاسم نے مزید کہا: خطے اور یہاں کے لوگوں پر اسرائیل کے پے درپے حملوں کا مقصد خطے کے مسلمانوں سے دشمنی کا اظہار اور (اپنے تئیں)اپنی سرزمین کو وسعت دینا ہے۔

واضح رہے کہ شامی افواج نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے شہر دیر الزور اور "البوکمال" پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی جنگی طیارے گزشتہ کئی ہفتوں سے شام کے علاقوں پر بمباری کر رہے ہیں اور گزشتہ روز اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے جنوب میں فوجی چھاؤنی پر بمباری کی تھی۔

یاد رہے کہ دمشق بارہا اعلان کر چکا ہے کہ اسرائیل شام میں موجود دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے شامی علاقوں پر حملہ کرتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .