۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
بمباران سوریه

حوزہ / تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ شام پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت غنڈہ گردی اور غیر قانونی ہے جسے قابض حکومت امریکہ کی حمایت سے خطے میں امن و امان کو خراب کرنے کیلئے کر رہی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، تحریک مزاحمت و مقاومت اسلامی حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ گذشتہ روز سوریہ پر اسرائیلی جارحیت امریکی حمایت کے سائے میں غنڈہ گردی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق ، انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ امت اسلامیہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے ، مزید کہا کہ اس مسئلے کا تقاضا یہ ہے کہ زندہ طاقتیں خطے سے صہیونیوں کو بے دخل کرنے اور ان کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے  کے لئے متحد ہوجائیں۔

یاد رہے کہ شام کی خبر رساں ایجنسی "سانا" کے مطابق بدھ کی صبح اسرائیلی جنگجو طیاروں کی بمباری کے بعد تین شامی فوجی شہید ہوگئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .