۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جولان اشغالی سوریه

حوزہ/ اسرائیلی غاصب حکومت نے مقبوضہ جولان شام کی پہاڑیوں کے دیہاتوں کی آمد و رفت کے متعدد اہم داخلی راستے بند کردیئے ہیں اور رہائشیوں کو ان کے کھیتوں میں جانے سے  بھی روک دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسرائیلی غاصب حکومت نے مقبوضہ جولان شام کی پہاڑیوں کے دیہاتوں کی آمد و رفت کے متعدد اہم داخلی راستے بند کردیئے ہیں اور رہائشیوں کو ان کے کھیتوں میں جانے سے  بھی روک دیا ہے۔اسرائیلی غاصب حکومت اس علاقے میں بڑی ٹربائین بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، مقبوضہ جولان کے ایک ذرائع نے شام کے سرکاری خبر رساں ادارے قنطیرہ میں سانا کے نمائندے کو بتایا ہے کہ جولان کے رہائشیوں نے سڑکوں پر نکل کر غاصب اسرائیلی حکومت کی زرعی اراضی میں ٹربائن بنانے کے منصوبوں کے خلاف مزاحمت اور احتجاج کیا۔

یہ علاقہ مجدل شمس، سحیتا، بقعاثا اور مسعدہ پر مشتمل ہے۔

زرائع کے مطابق، علاقے کے مکینوں میں صہیونی غاصب حکومت کی ان کارروائیوں سے سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .