۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
محمد عبد الاسلام سخنگوی انصارالله یمن

حوزہ/ انصاراللہ یمن کے ترجمان محمد عبد الاسلام نے زور دے کر کہا کہ یمن کے خلاف سعودی جارحیت اور محاصرے کو ختم کرنے کیلئے اقوام عالم کی طرف سے کاروائی نہیں کرنا قابل مذمت اور ناکامی کے مترادف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے ترجمان اور یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ، محمد عبد الاسلام نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے خلاف سعودی جارحیت اور محاصرے کو روکنے کیلئے اقوام عالم کی طرف سے کاروائی نہیں کرنا قابل مذمت اور ناکامی کے مترادف ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن پر جارحیت اور محاصرے جاری ہے اس محاصرے کے بارے میں اقوام متحدہ کی بے حسی غیر قابل فہم ہے۔

یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے بھی زور دے کر کہا کہ ہماری طرف سے راہ حل صرف جارحیت کو روکنے اور محاصرے کو ختم کرنا ہے ، یہ راہ حل ذاتی مفاد کے لئے نہیں ہے۔

یاد رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی نگرانی میں عرب اتحاد کی جارحیت کو چھے سال مکمل ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق یمن بدترین انسانیت سوز بحران کا شکار ہے اور یمنی80 فیصد عوام کو مختلف قسم کی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .