۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
محمد علی الحوثی عضو شورای عالی سیاسی یمن

حوزہ/ یمن کی سیاسی مشاورتی کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے کہا: تحریک انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں قرار دینے کا امریکی فیصلہ قابل مذمت ہے اور ہم حکومت ٹرمپ یا کسی دوسری حکومت کے ہر قسم کے اقدام کے خلاف ردعمل کا اظہار کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سیاسی مشاورتی کونسل کے ممبر محمد علی  الحوثی نے امریکہ کی جانب سے تحریک انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں قرار دینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت ٹرمپ یا کسی دوسری حکومت کی یمن کے متعلق ہر فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کریں گے۔

محمد علی الحوثی نے اپنے ٹوئیٹر کے پیج پر لکھا: امریکہ خود دہشتگردی کا سرچشمہ ہے۔ حکومت ٹرمپ کی سیاست ہی دہشت گردی ہے۔ امریکہ کی پوری سیاست اس کی غلط افکار کا نتیجہ ہے اور یہ ملک ملت یمن کے قتل عام اور اس کے افلاس اور بےسروسامانی میں شریک ہے۔

یمن کی سیاسی مشاورتی کونسل کے ممبر نے کہا: امریکی دہشت گردی ہر جگہ پہنچ گئی ہے اور اب امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئیو اور ٹرمپ کی سیاست نے وہ گل کھلائے ہیں کہ یہ دہشت گردی خود امریکہ کے کانگرس تک بھی پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئیو نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ امریکہ تحریک انصار اللہ یمن کو بھی دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں قرار دے رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .