۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
دونالد ترامپ

حوزہ/ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کینتھ روتھ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی دور انسانی حقوق کے لئے تباہ کن تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کینتھ روتھ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی دور انسانی حقوق کے لئے تباہ کن تھا۔

تفصیلات کے مطابق،انہوں نے جنیوا میں ادارہ ہذا کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرمپ نے پچھلے چار سالوں میں  حقوق بشر کی طرف بالکل توجہ نہیں دی ، بلکہ حقوق بشر کی کھلی خلاف ورزی بھی کرتا رہا ہے۔

  ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ممبر نے بیان کیا کہ امریکہ کے اندر ٹرمپ کے انسانی حقوق کی پامالی کے اقدامات اور بیرونی ممالک میں ان اقدامات کی ترغیب کی وجہ سے ،دنیا میں امریکی ساکھ پر منفی اثر پڑا ہے۔

آخر میں،کینتھ روتھ نے نئی امریکی انتظامیہ سے، امریکی سیاست کے دائرے میں انسانی حقوق کے احترام اور اہم اصولوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .