۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے کہا کہ ٹرمپ کی کم سے کم سزا پھانسی ہے،کیونکہ وہ قتل اور بدترین خونریزی کا مرتکب ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین نے کہا کہ ٹرمپ کو پھانسی پر لٹکایا جائے،کیونکہ وہ قتل اور بدترین خونریزی کا مرتکب ہوا ہے۔

ہم جلد ہی امریکہ کی نابودی اور تباہی ملاحظہ کریں گے

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے عراقی عدلیہ کے فیصلوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہاکہ ریاستہائے متحدہ امریکہ ظلم و ستم، قتل و غارت اور اقوام عالم کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کا مرتکب ہوا ہے اور ہم جلد ہی اس کی تباہی کو دیکھیں گے۔

بائیڈن فوری طور پر عراق سے امریکی فوجیوں کو واپس بلا لیں

امام جمعہ نجف اشرف نے بائیڈن حکومت سے امریکی اقوام عالم کی تباہی پر مبنی خارجہ پالیسی میں اصلاحات کرنے کی دعوت دی اور بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر عراق سے امریکی فوجیوں کو واپس بلا لیں۔

امریکہ نے اپنے اصلی چہرے سے نقاب ہٹا دیا، ٹرمپ کی کم سے کم سزا، سزائے موت ہے

حجت الاسلام قبانچی نے ریاستہائے متحدہ کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ نے اپنے اصلی چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے، مزید کہاکہ ٹرمپ کی کم سے کم سزا پھانسی ہے،کیونکہ ٹرمپ نہ صرف عراق میں بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی بدترین خونریزی اور قتل و غارت گری کا مرتکب ہوا ہے۔

ہم اسلام کے دشمنوں کی نابودی کا مشاہدہ کر رہے ہیں

انہوں نے مزید کہاکہ الحمدللہ ہم اسلام کے دشمنوں کے خاتمے کا مشاہدہ کررہے ہیں،امت مسلمہ کی اس عظیم فتح پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے، امریکی صدر کے مشیرکشنر کی موجودگی میں خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس کا حوالہ دیا اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہ امت مسلمہ کے خلاف جنگ کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں،کہاکہ آپ کا دور ختم ہوچکا ہے اور آپ اس وقت تباہی کے دہانے پر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .