۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/ امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے صہیونی غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کچھ عرب ممالک کے مجرمانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سیدصدرالدین قبانچی نےصہیونی غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پرلانےکےلئے کچھ عرب ممالک کے مجرمانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہاکہ عرب ممالک کااسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا یہودی سازی، یہودیوں کے ساتھ رقص کی تقاریب کا انعقاد، یہودیوں کے خلاف مظالم کی پیشن گوئی کی تاریخ نبوی(ص)پر الزام تراشی اور اسرائیل مخالف نصاب تعلیم کو ختم کرنے میں بدل گیاہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہاکہ ہمارا اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لائےجانےکے خلاف مقابلہ اور مزاحمت صرف ایک سیاسی نظریہ نہیں ہے، بلکہ یہ دین  اور اعتقاد کی بنیادپر ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نےکردستان کی صوبائی حکومت اورعراقی حکومت سےآئین کےاصولوں کےمطابق بات چیت کرنے اور عراقی حکومت سے زرعی شعبے کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔

امام جمعہ نجف اشرف نے عراقی دینار کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو غیر حقیقی اور بلاجواز بحران قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس بحران کے پیچھےکرپشن اور بدانتظامی کا ہاتھ ہے۔

آخر میں، انہوں نے عراقی حکومت کو معاشی تباہی کےخطرے کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .