۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دونالد ترامپ

حوزہ/ عراقی الرصافہ ڈسٹرکٹ انکوائری نے الحشد الشعبی تنظیم کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے الزام میں ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کاحکم جاری کردیاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی الرصافہ ڈسٹرکٹ انکوائری نے الحشد الشعبی تنظیم کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے الزام میں امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کاحکم جاری کردیاہے۔

عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہےالرصافہ تحقیقاتی عدالت کے جج کے ذمے مزاحمتی کمانڈروں کے قتل کا کیس ہے،نے ابتدائی تفتیش میں مشکوک ملزموں کے بیانات قلمبند کرکے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا حکم دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عراقی تعزیراتی ضابطہ کی دفعہ 406 کے مطابق جاری کیا گیا، اس جرم میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لئے بھی تحقیقات جاری ہیں اور اس تحقیقات میں عراقی اور غیر عراقیوں سے تفتیش کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .