۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے مزاحمتی کمانڈروں کی پہلی برسی کے موقع پر شہید ابو مہدی المہندس کی قبر پر حاضری دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے شہدائے مقاومت کی پہلی برسی کی مناسبت سے وادی السلام نجف اشرف میں شہید ابو مہدی المہندس کی قبر پر حاضری دی ہے۔

انہوں نے شہید ابو مہدی المہندس کے مقبرے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم کے پاس، سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس جیسے شہداء ہوں،وہ کبھی بھی ذلیل و رسوا نہیں ہوسکتی۔

امام جمعہ نجف اشرف نے شہدائے مقاومت کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ خداوندا! ان شہداء کے دشمنوں سے انتقام لے اور تیرے دشمنوں اور ہمارے دشمنوں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما اور حضرت حجت بن الحسن علیہ السلام کے ظہور میں تعجیل فرما۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .