شہدائے مقاومت کی پہلی برسی
-
شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس، امت مسلمہ کے ان دو عظیم سپوتوں نے خطے کو تقسیم در تقسیم سے بچایا ہے، علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ نے کہا کہ انقلاب ورہبریت سے ایرانی عوام کو دور اور متنفر کرنے پر جو 40 سال سرمایہ کاری کی گئی وہ سب خاک میں مل گئی ہے۔ امریکہ ، بریطانیہ ، اسرائیل اور سعودی عرب ہر سال بلینز ڈالرز اپنے سالانہ بجٹ کا اس مقدس نظام کے خاتمے کے لیے سازشوں پر خرچ کرتے ہیں ۔ وہ سب اس وقت ضائع ہو گیا جب ان شہدا کے جنازوں کے وقت ایرانی عوام سڑکوں پر نکلی۔
-
شہدائے مقاومت کی یاد میں نجف اشرف میں تقریب کا انعقاد، مختلف شخصیات کی شرکت
حوزہ/ مجلس اعلیٰ اسلامی عراق نے نجف اشرف میں شہید سردار قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا۔
-
ہرصورت میں شہید قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، شامی عوام کا برسی کے موقع پر بیان
حوزہ/ شام،حمص شہر کے رہائشیوں نے شہدائے مقاومت سردار سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا۔
-
ہندوستان کے متعدد شہروں میں شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں مجالس و سمینار اور کتاب’’دلوں کا سردار‘‘ کی رسم اجرا
حوزہ/ ہندوستانی مؤمنین کی جانب سے متعدد شہروں میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر متعدد پروگرام منعقد ہوئے وہیں THE MESSAGE OF KARBALA ٹیم اور مقامی مؤمنین کی جانب سے اس کے تین بڑے شہروں میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔
-
امریکہ،امام خامنہ ای کے وعدوں سے مسلسل خوفزدہ ہے، جمعیت علمائے لبنان
حوزہ/جمعیت علمائے لبنان نے کہا کہ مقاومت و مزاحمت کے کمانڈروں کی شہادت تاریخ کا ایک اہم ورق ہے اور مزاحمتی محور، امریکی اور صہیونی شیطانی محور کے ساتھ ایک تاریخی محاذ آرائی میں داخل ہوگیا ہے۔
-
شہید سلیمانی اور ابو مہدی نے عراقی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا، علماء کونسل عراق
حوزہ/ علماء کونسل عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا نے سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی کی برسی کے موقع پر کہاکہ شہید سلیمانی اور المہندس نے عراق اور عراقی خواتین کی عزت و وقار کی حفاظت کی۔
-
شہید سلیمانی مسلمانوں کے دفاع کو واجب سمجھتے تھے، شیخ صمیدعی
حوزہ/ دارالافتاء عراق کے سربراہ، شیخ مہدی الصمیدعی نےکہا کہ شہید سلیمانی نے مجھ سے ایک ملاقات میں کہا کہ وہ مسلمانوں کا دفاع کرنا واجب سمجھتے ہیں۔
-
امریکہ کو شہید سلیمانی اور المہندس کے خون کا حساب دینا ہو گا، حزب اللہ
حوزہ/ حزب اللہ نے لبنان کے مختلف شہروں میں شہید سردار قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس سے متعلق سائن بورڈز کی نمائش کی۔
-
شہداء اسلام کی یاد میں آشتیان میں عظیم الشان سیمینار کا انعقاد
حوزہ/شہید سردار قاسم سلیمانی و دیگر شہداء کی یاد میں انجمن محبین اہلبیت علیہم السلام اردو زبان کے زیر انتظام عظیم الشان سیمینار کا انعقاد ہوا۔
-
جس قوم کے پاس سلیمانی اور ابو مہدی جیسے شہداء ہوں وہ کبھی بھی ذلیل و رسوا نہیں ہوسکتی، امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے مزاحمتی کمانڈروں کی پہلی برسی کے موقع پر شہید ابو مہدی المہندس کی قبر پر حاضری دی۔
-
مزاحمتی اور مقاومتی رہنماؤں کی شہادت کے بعد، ملت ایران و عراق مزید متحد، امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیا سال برائی اور برائیوں کے سربراہ ٹرمپ کو شکست دینے کا سال ہونا چاہیے۔
-
شہید قاسم سلیمانی، ابومہدی مہندس اور انکے ساتھیوں کی پہلی برسی کے موقع پر:
قم المقدسہ میں شعر و شاعری کا انٹرنیشنل پروگرام منعقد
حوزہ/ قرآن وعترت فاونڈیشن علمی مرکزقم،ایران باتعاون مجتمع آموزش فقہ عالی شعر و شاعری کا انٹرنیشنل پروگرام شہید قاسم سلیمانی، ابومہدی مہندس اور انکے ساتھیوں کی پہلی برسی کے موقع پر مدرسہ حجتیہ میں منعقد ہوا۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری:
شہید قاسم سلیمانی کی اسلامی و انقلابی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/ شہید سلیمانی کا جملہ ما ملت امام حسینیم یہ ایک عاشورائی پیغام ہے جس سے انسان واقعا راہ کربلا کو سمجھ سکتا ہے۔
-
آل انڈیا شیعہ کونسل دہلی کی طرف سے سفیر ایران کے ہاتھوں کتاب "زندہ شہید" کا رسم اجرا
حوزہ/ شہدائے اسلام کی برسی کے موقع پر منعقد مجلس ایصال اور جلسۂ تعزیت میں آل انڈیا شیعہ کونسل کی طرف سے کتاب زندہ شہید کے تیسرے انڈیشن کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ یہ پروگرام آل انڈیا شیعہ کونسل کی طرف سے مصطفی باد دہلی میں منعقد ہوا ۔
-
شہید جنرل سلیمانی ہمہ جہت شخصیت، حجت الاسلام بہشتی
حوزہ / حجت الاسلام محمد حسین بہشتی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے جہاں دوسرے شعبہ ہائے زندگی میں تبدیلی لائی وہاں حکومتی عہدہ داروں کے رہن سہن اور طریقہ کار میں بھی بڑی تبدیلی ساتھ لایا۔
-
آیت اللہ مصباح یزدی، مطہری زماں تھے، آیت اللہ سلیمانی
حوزہ/ نمائندہ ولی فقیہ کاشان نے کہا کہ مقام معظم رہبری کی تعبیر کے مطابق ،اگر ہمارے پاس شہید مطہری(رح) اور علامہ طباطبائی(رح) نہ ہوتے تو ہمارے پاس آیت اللہ مصباح یزدی تھے۔
-
تجزیاتی نشست:
قم المقدسہ میں عالم بزمان نشست، "مغربی ایشیا - سردار سلیمانی کی شہادت کے ایک سال بعد"
حوزہ/ سردار سلیمانی کی شہادت کے ایک سال مکمل ہونے پر موسسہ حیات طیبہ کی جانب سے ۸ جمادی الاول ۱۴۴۲ ھ۔ق۔ کو "عالم بزمان" تجزیاتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
-
شہید سردار قاسم سلیمانی نے داعش سے نجات دیکر ِانسانیت پہ احسان کیا، عارف حسین مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ امت مسلمہ کے عظیم مجاہد شہید سردار قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے یکم سے سات جنوری تک ہفتہ کردار ترویجِ شہید سردار منانے کا اعلان کیا ہے ۔
-
شہدائے مقاومت کی پہلی برسی
کامیاب شہادت /فزت و رب الکعبۃ
حوزہ/ خداوند متعال نے فرمایا: اور خبر دار راہ خدا میں قتل ہونے والوں کو مردہ خیال نہ کرنا وہ زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کے یہاں رزق پا رہے ہیں۔
-
جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد؛ "شہداء اور بیداری اسلامی" سیمینار
حوزہ/ جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد کے زیراہتمام شہدائے مقاومت جنرل قاسم سلیمانیؒ اور ابومہدی مہندسؒ کی برسی کی مناسبت سے ایک سیمینار بعنوان شہداء اور بیداری اسلامی منعقد کیا گیا۔
-
حاج قاسم و ابو مہدی مہندس قلب مقاومت
حوزه/ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم دیا لیکن ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں اسرائيل کا ہاتھ بھی ہے۔
-
امریکہ کو اپنے زرخرید آل سعود سے ہی سبق لینا چاہیے تھا ظلم و ستم، قتل و خون سے شخصیت و کردار ختم نہیں ہوتا، مولانا مصطفی علی خان
حوزہ/ امریکہ نے انسانیت کے دلسوز، انسانی اقدار کے پاسبان اور حرم کے مدافعین کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگین کر کے ابدی لعنت و نفرت اپنا مقدر بنا لیا۔
-
سردار سلیمانی اور المہندس کے قاتلوں کا جینا حرام کر دیں گے، السند الائنس عراق کے سربراہ
حوزہ / احمد الاسدی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بغداد ہوائی اڈے پر شہدائے مقاومت سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل میں ملوث افراد کا جینا حرام کردیں گے۔
-
عراق میں شہدائے مقاومت کی برسی کے موقع پر، سیکیورٹی ہائی الرٹ
حوزہ/ حشد الشعبی نے بغداد اور کرکوک کی مختلف گزرگاہوں پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے 52 ویں بریگیڈ فورسز کو ہائی الرٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
شہداۓ راہ مقاومت کی پہلی برسی:
امریکہ کبھی بھی جنرل قاسم سلیمانی کے تصور کو ختم نہیں کرسکتا، ڈاکٹر حسام مطر لبنان
حوزہ / لبنانی بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ، ڈاکٹر حسام مطر نے کہا کہ امریکہ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے میں تو کامیاب ہوا ، لیکن وہ کبھی بھی قاسم سلیمانی کے تصور کو ختم نہیں کرسکتا۔
-
علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی:
اوائل اسلام کے شہداء کی طرح قاسم سلیمانی اور انکے ساتھیوں کی شہادت انسانیت پسند انسانوں کیلۓ مشعلِ راہ ہوگی
حوزہ/ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے کہا کہ اِن شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے ظاہری امن کی بات کرنے والے اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے کہ اگر تم امن کے پجاری ہوتے تو یقینا تم اِن مظلوم شہداء کے خونِ ناحق کے قصاص کے بارے میں کہیں تو بات کرتے؟۔
-
شہداۓ مقاومت کی پہلی برسی:
داعش کا خاتمہ، جنرل سلیمانی کی استقامت و جہاد کا ثمرہ، مقررین
حوزہ/ ایران، لبنان اور شام میں استقامتی محاذ کی یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی سیمنار میں مقررین کا اس بات پر اتفاق تھا کہ داعش کا خاتمہ، جنرل سلیمانی کی استقامت و جہاد کا ثمرہ ہے ۔
-
شہید قاسم سلیمانی ایران میں پیدا ہوئے لیکن ان کے کارناموں نے ساری دنیا پر اپنا اثر چھوڑا، قاضی احمد نورانی
حوزہ/ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء نے ایک بیان میں کہا کہ امام خمینی کے روحانی فرزند قاسم سلیمانی مسلمانوں کیلئے سہارا بن کر ابھرے۔
-
شہداۓ مقاومت کی پہلی برسی:
قاسم سلیمانی آج بھی دنیا بھر کی مظلوم اقوام کے دلوں پر حکومت کر رہے ہیں، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی نے فلسطین میں مزاحمت کو مضبوط کیا، لبنان شام اور عراق سمیت ہر اس سرزمین پر مزاحمت کو کھڑا کیا، جہاں شیطان بزرگ امریکہ تسلط قائم کرنا چاہتا تھا۔