۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
شیخ صمیدعی

حوزہ/ دارالافتاء عراق کے سربراہ، شیخ مہدی الصمیدعی نےکہا کہ شہید سلیمانی نے مجھ سے ایک ملاقات میں کہا کہ وہ مسلمانوں کا دفاع کرنا واجب سمجھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالافتاء عراق کے سربراہ، شیخ مہدی الصمیدعی نے شہدائے مقاومت کی برسی کے موقع پر بغداد میں کہا کہ شہید سلیمانی نے مجھ سے ایک ملاقات میں کہا کہ وہ مسلمانوں کا دفاع کرنا واجب سمجھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراق اپنے تمام قبائل اور طبقے کے جوانوں کے خون کی بدولت دہشت گردی سے آزاد ہوا،مزید کہاکہ شہید سلیمانی کہتے تھے کہ میں ایسے ہر منصوبے کے ساتھ کھڑا ہوں گا جو فلسطین اور القدس کی آزادی کا باعث بنے۔

دارالافتاء عراق کے سربراہ نے بیان کیا کہ ہم کسی کو بھی حتی اعلی حکام ہی کیوں نہ ہوں حشد الشعبی اور مزاحمتی و مقاومتی جوانوں کے خلاف ناانصافی کی اجازت نہیں دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .