۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فلسطین

حوزہ/ فلسطینی نیشنل پلان موومنٹ کے سربراہ نے کہاکہ فلسطینیوں کو کورونا ویکسین سے محروم کرنے میں نسل پرستی کی صہیونی پالیسی کے خلاف عالمی سطح پر ایک مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مصطفی البرغوثی سربراہ نیشنل پلان موومنٹ فلسطین نے کہا کہ فلسطینیوں کو کورونا ویکسین تک رسائی سے محروم رکھنے کے لئے "نسل پرست"صہیونی پالیسی کے خلاف ایک بڑی عالمی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر قابض اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف دستخط جمع کرنے اور کرانہ باختری اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے لئے صحت مند ویکسین کی فوری فراہمی کا مطالبہ کرنے کی مہم شروع ہوچکی ہے۔

البرغوثی نے بیان کیا کہ اب تک ہزاروں افراد نے اس مہم پر دستخط کیے ہیں ، جن میں ڈاکٹروں سمیت دنیا کے ممتاز سائنسدان ، مفکرین اور عالمی فنکار شامل ہیں۔

فلسطینی قومی منصوبے کے سکریٹری جنرل نے بیان کیا کہ کورونا کے مریضوں کو ویکسین کی عدم فراہمی کے معاملے میں صہیونی نسل پرستی کے جرم کی شدت نے قابض اسرائیلی حکومت کے نسل پرستانہ نظام اور نسل پرستی کی حقیقت کو ظاہر کیاہے۔

یاد رہے کہ حقوق بشر کی دعویدار حکومتیں، فلسطین کو کورونا ویکسین کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .