۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مسجد اقصی

حوزہ/صہیونی آباد کاروں نے فول پروف سیکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں مسجد اقصی پر دھاوا بولا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی آباد کاروں نے فول پروف سیکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں مسجد اقصی پر دھاوا بولا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوصہ فلسطین میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے اس وقت مسجد پر دھاوا بولا گیا  جب  مسجد میں نمازی عبادت میں مشغول تھے جن پر آباد کاروں نے گروپ کی شکل میں حملہ کیا اور درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

صہیونی آباد کاروں کی اس کارروائی کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں اور آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں تاہم صہیونی فوج  نے تصادم کے درمیان فلسطینیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .