حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جنین میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی بچے محمود صمدی کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق،گزشتہ ماہ مغربی کنارے جنین کے علاقے میں اسرائیلی صہیونی قابض فوج کے چھاپے کے دوران زخمی ہونے والا 12 سالا معصوم فلسطینی بچہ محمود صمدی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے آج شہید ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق،بچے کہ جنازے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور قابض اسرائیلی صہیونی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی صہیونی قابض افراد کا مظلوم فلسطینوں کے گھروں پر چھاپے مارنا اور معصوم بچوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنانا نا صرف اسرائیلی صہیونی افواج کی درندگی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ امر فلسطینی عوام کی بھرپور استقامت اور اسرائیلی صہیونی قبضے کے خلاف دن با دن قوی ہوتی حُریت کی آواز سے انکی بوکھلاہٹ کو بھی ظاہر کرتا یے۔