حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی صہیونی فورسز نے اپنی سفاکانہ کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے آج تیسرے دن بھی یروشلم کے شمال مشرق میں واقع شفاعت پناہ گزین کیمپ اور اس سے ملحقہ قصبے عناتا کے باہر محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے اور تمام چوراہوں پر اسرائیلی صہیونی فورسز موجود ہیں۔ جس سے علاقہ میں شدید غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اس جبری لاک ڈاون کی صورت حال میں لوگوں کا گھروں اور کیمپس سے نکلنا محال ہو چُکا ہے۔
یاد رہے اس پناہ گزین کیمپ اور قصبے میں تقریباً ایک لاکھ فسلطینی محصور ہیں جو کہ مسلسل تین دن سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
عالمی اداروں کی خاموشی اور اس المناک صورت حال پر خاموشی ان کے مجرمانہ اقدام کا ثبوت ہونے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی صہیونی فورسز کی کھلے عام دہشت گردی کو بھی مزید ہوا دے رہی ہے۔