۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مقاومون فلسطينيون يستهدفون أهدافًا لقوات الاحتلال في الضفة

حوزہ / تمام رات جاری رہی کشیدگی کے بعد قابض اسرائیلی صہیونی فورسز کی جانب سے نابلس شہر کے تمام داخلی خارجی راستوں کو مکمل بند کردیا گیا اور شہر میں موجود فلسطینی افراد کی نقل و حمل روک دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تمام رات جاری رہی کشیدگی کے بعد قابض اسرائیلی صہیونی فورسز کی جانب سے نابلس شہر کے تمام داخلی خارجی راستوں کو مکمل بند کردیا گیا اور شہر میں موجود فلسطینی افراد کی نقل و حمل روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق،قابض اسرائیلی صہیونی فورسز کی جانب سے نابلس شہر میں مظاہرین پر رات بھر وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شیلنگ کی جاتی رہی۔

یاد رہے گزشتہ 4 روز سے شفاعت پناہ گزین کیمپ اور اس کے ساتھ ملحقہ قصبہ عنایا ناکہ بندی کے خلاف یورشیلم سمیت ملک بھر میں احتجاج اور مسلح صہیونی اسرائیلی فورسز اور نہتے فلسطینی مظلوم عوام کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

مظاہرین پر رات بھر وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شیلنگ کی جاتی رہی اور آج صبح نابلس شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینر اور خندقیں کھود کر فسلطینی شہریوں کی نقل و حمل پر پابندی لگادی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .