۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مسجد ابراہیمی

حوزہ/ مقبوضہ فلسطین میں یہودی اسلامی مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں۔ مسلمانوں کو مسجد میں نماز ادا نہیں کرنے دی جاتی لیکن یہودی اس کے اندر بے ہودگی کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مقبوضہ فلسطین میں یہودی اسلامی مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں۔ مسلمانوں کو مسجد میں نماز ادا نہیں کرنے دی جاتی لیکن یہودی اس کے اندر بے ہودگی کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔واقعہ دو اکتوبر کا ہے کہ جب مسجد میں چار گھنٹے تک موسیقی اور رقص کا سلسلہ جاری رہا۔

مسجد ابراہیمی کے تقدس کو پامال کررہے ہیں یہودی
مسجد کے اندر رقص کرتے یہودی

حال ہی میں ایک ویڈو منظر عام پر آیا ہے جس میں مسجد کے اندر اسرایلی آباد کار رقص کرکے مسجد کے تقدس کو پامال کرتے نظر آرہے ہیں۔مغربی کنارے کے ہبرون شہر میں واقع یہ مسجد بہت قدیم اور تاریخی اہمیت کی ہے۔

ایک غار کے اوپر تعمیر اس مسجد میں حضرت ابراہیم اور انکی اہلیہ سارہ، انکی اولادوں جناب اسحاق اور جناب یعقوب کی قبریں ہیں۔

تقدس اور قدامت کے اعتبار سے مسجد ابراہیمی قدیم ترین تاریخی مسجد ہے۔ اسکے در و دیوار دو ہزار سے زیادہ برسوں کے دوران رونما ہوئے اہم واقعات کے گواہ ہیں۔ ماہرین کا اندازہ ہیکہ یہ مسجد عیسیٰ سے قبل آخری دہائی میں تعمیر ہوئی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .