حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عرب ملکوں کی حکومتیں امریکہ اور اسرائیل کی دلجوئی میں مصروف ہیں۔یہ جانتے ہوئے کہ امریکہ اور اسرائیل اسلام اور مسلمانوں کے سخت دشمن ہیں۔عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ رشتے مضبوط کرنے کو بے تاب ہیں۔سعودی عرب نے باقاعدہ طور سے ابھی اسرائل کے ساتھ سفارتی رشتے قائم نہیں کئے ہیں لیکن اندر خانے دونوں ایک دوسرے کے بہت نزدیک ہیں۔
اسرائیلی تاجر اور مذہبی لیڈر ریاض کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں اسرائیل کا ایک یہودی عالم دین ریاض کے دورے پر تھا۔ اس یہودی عالم دین کے اعزاز میں سعودی حکومت نے تمام تر بندوبست کئے ۔اسکی دلجوئی کا سامان مہیا کیا گیا۔ یہودی عالم کے استقبال میں عربوں کا روایتی تلوار ڈانس بھی پیش کیا گیا۔