۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سعودی عرب میں شیعوں کی نسل کشی  کے خلاف ہندوستان میں احتجاجی مظاہرہ‎

حوزہ/ مجلس علماء ہند کی جانب سے سعودی عرب میں شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں علماء کے ساتھ عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں سعودی عرب کی دہشت گردی کے خلاف مذمتی تختیاں تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب میں اقلیتوں کے قتل عام ،خاص طورپر شیعوں کی نسل کشی اور سری لنکا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف حجت الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی کی رہنمائی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔یہ احتجاج مجلس علماء ہند کی جانب سے انعقاد پذیر ہوا۔جس میں علماء کے ساتھ عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں سعودی عرب کی دہشت گردی کے خلاف مذمتی تختیاں تھیں ،مظاہرین نے سعودی عرب کے ظلم و بربریت کے خلاف نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ سعودی عرب میں مسلسل شیعوں کی نسل کشی کی جانچ کراکر مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی نے کہاکہ ’سعودی عرب میں جس طرح مسلسل شیعوں کی نسل کشی کی جارہی ہے وہ قابل مذمت ہے ۔اقوام متحدہ کو انکے خلاف سخت قدم اٹھانے چاہئیں تاکہ اقلیتوں کے حقوق کی پامالی اور شیعوں کی نسل کشی پر قابو کیا جاسکے ۔حجت الاسلام والمسلمین نے سری لنکا میں ہوئے بم دھماکوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ داعش کا یہ کہناکہ ’ ہم نے نیوزی لینڈ میں مسلمانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا انتقام لیاہے‘ اسلامی تعلیمات کے منافی بیان ہے ۔کیونکہ اسلام میں کسی کے گناہ کی سزا بے گناہوں کو نہیں دی جاسکتی ۔یہ لوگ اسلام کے نام پر اسلام کو ہی بدنام کررہے ہیں ۔در اصل ایسے لوگوں کا کوئی مذہب نہیں ہے ۔حجت الاسلام والمسلمیننے کہاکہ دنیا میں ہر طرف شیعوں کا قتل عام ہورہاہے ۔ابھی حال ہی میں پاکستان میں ہزارہ کے شیعوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا ۔افغانستان میں شیعوں کا خون بہایا جارہاہے ۔اسی طرح سعودی عرب میں مسلسل شیعوں کی نسل کشی جاری ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمیننے مزید کہاکہ سری لنکا میں جو بم دھماکے ہوئے ہیں اسکی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے اور داعش کو سعودی عرب کی واضح پشت پناہی حاصل ہے ۔دنیا میں جہاں کہیں بھی دہشت گردی ہورہی ہے اس کے پیچھے امریکہ ،اسرائیل اور اسکے زرخرید غلام آل سعود کا ہاتھ ضرور ہے ۔امریکہ اور اسرائیل آج ایران پر اتنی پابندیاں اسی لئے عائد کررہے ہیں کیونکہ ایران نے انکی غلامی کو تسلیم نہیں کی ہے ۔اگر ہماراملک ہندوستان اسرائیل اور امریکہ کے دبائومیں آکر ایران سے تجارتی تعلقات ختم کرتا ہے تو پوری دنیا میں اسکا غلط تاثر عام ہوگا اور ہندوستان بھی پاکستان اور سعودی عرب کی طرح غلام ملکوں کی فہرست میں شامل ہوجائے گا اس لئے ہم اپنے ملک کی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایران سے اپنے تعلقات جاری رکھیں اور امریکہ و اسرائیل کے دبائومیں ہر گز نہ آئیں ۔ حجت الاسلام والمسلمین نے کہاکہ ایران نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی ہے چاہے وہ یمن ہو ،فلسطین ہو،شام ہو ،ہمیشہ اس نے مظلوموں اورمستضعفین کی مدد کی ہے اسی لئے آج امریکہ و اسرائیل اسکے خلاف متحد ہیں اور پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں کیونکہ امریکہ و اسرائیل نے ہمیشہ ظالموں کی سرپرستی کی ہےاور دہشت گردی کو مختلف شکلوں میں ترویج دی ہے۔

احتجاج میں حجت الاسلام مراد رضا ،حجت الاسلام رضا حسین اور حجت الاسلام حبیب حیدر نے بھی سعودی عرب میں شیعوں کی نسل کشی اورسری لنکا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔احتجاج میںڈاکٹر حیدر مہدی، حجت الاسلام والمسلمین فیروز حسین ،حجت الاسلام والمسلمین زوار حسین ،حجت الاسلام والمسلمین شباہت حسین ،حجت الاسلام والمسلمین حسن جعفر ،حجت الاسلام والمسلمین سرکار حسین اور دیگر علماء نے بھی شرکت کی ۔احتجاج کے آخر میں مظاہرین نےمحمد بن سلمان،ڈونالڈ ٹرمپ اور نتن یاہو کی تصاویر کو نذر آتش کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا ۔

احتجاج کے بعد اقوام متحدہ کے دفترکوسہ نکاتی میمورنڈم بھی ارسال کیا گیا۔
۱۔سعودی عرب میں شیعہ فرقہ کی نسل کشی پر فوری کاروائی کرتے ہوئے سعودی حکومت کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔
۲۔سعودی عرب جو پوری دنیا میں پھیلی ہوئی دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ کررہاہے ،دہشت گرد ملک قرار دیکر اس کا عالمی بائیکاٹ کیاجائے ۔
۳۔سری لنکا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے جسے سعودی عرب کی سرپرستی حاصل ہے ،اسکے خلاف سخت قدم اٹھائے جائیں۔
۴۔احتجاج میں ہندوستانی سرکار سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ سعودی عرب سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرے اور ایران کےساتھ امریکہ و اسرائیل کے دبائو میں تجارتی تعلقات ختم نہ کئے جائیں۔ 
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .