۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان

حوزہ/ شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد حنیف کانیھو کی ہدایت پر پورے پاکستان، خصوصاً وادی مہران، سندھ کے مختلف شہروں بشمول کراچی، حیدرآباد، جامشورو، بدین، میرپورخاص، دادو، نوابشاہ، صالح پٹ، کنڈیارو، لاڑکانہ، سکھر، پنوعاقل، شہدادکوٹ، رانیپور، گھوٹکی، جیکب آباد، اور دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلا کے پیغام کے علمبردار اور انسانیت کے سچے مجاہد، شہید قدس، حجتہ الاسلام والمسلمین شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد حنیف کانیھو کی ہدایت پر پورے پاکستان، خصوصاً وادی مہران، سندھ کے مختلف شہروں بشمول کراچی، حیدرآباد، جامشورو، بدین، میرپورخاص، دادو، نوابشاہ، صالح پٹ، کنڈیارو، لاڑکانہ، سکھر، پنوعاقل، شہدادکوٹ، رانیپور، گھوٹکی، جیکب آباد، اور دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

ان مظاہروں میں تنظیمی کارکنان اور عہدیداران نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف بدترین اقدامات، مسلسل قتل عام، اور مظلوم فلسطینی و لبنانی عوام کو جانی و مالی نقصان پہنچانے، نیز مزاحمتی تنظیموں کے سربراہان کو شہید کرنے کے عمل کی سخت مذمت کی اور بھرپور احتجاج کیا۔

احتجاج میں مقررین نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا وجود عالمِ اسلام کے دل میں خنجر چبھونے کے مترادف ہے اور ان کے ناپاک جرائم مسلمانوں کے خلاف بڑھتے جا رہے ہیں، جنہیں روکنا وقت کی اشد ضرورت بن چکا ہے۔ مجرموں کی پناہ گاہیں جو یہودیوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں، انہیں خبردار کیا گیا کہ ظالم کو ڈھیل ضرور ہے، مگر احتساب نہایت سخت ہوگا۔ ان مجرموں کو شہیدوں کے خون کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی اور اپنے احتساب کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

مزید احتجاجی مظاہروں میں اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وقت کے ظالم اور وحشی یزید، اسرائیل اور امریکہ کو لگام دی جائے۔ پناہ گیر یہودیوں کو مسلمانوں کے خطے سے نکالا جائے اور ناجائز صہیونی حکومت کے مظالم کو روکنے کے لیے سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔ مسلمانوں کی توہین اور قتلِ عام کو بند کیا جائے اور فلسطین کو آزاد کیا جائے۔ ورنہ بصورتِ دیگر، یہ تحریک اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی تک جاری رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .