۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ باقر عباس زیدی

حوزہ/ مقررین نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے۔ہمارے داخلی و خارجی معاملات میں مداخلت بدترین جارحیت ہے۔ہمیں امریکہ کے سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے۔ امریکہ سے تعلقات کے بدلے ہمیں ستر ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دینا پڑی ہے۔پاکستان کے امن و امان کی تباہی اور معاشی و اقتصادی بدحالی کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ سربراہ مجلسِ وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر جمعہ کے روز امریکہ کے خلاف اسلام آباد،لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

شرکاء نے امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور امریکی پرچم نذرِ آتش کیے گئے۔مقررین نے اپنے خطابات میں عالم اسلام کے خلاف امریکی ہتھکنڈوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔کراچی میں جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد اور مرکزی احتجاج مسجد و امام بارگاہ خوجا اثناء عشری کھارادر کے سامنے کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، مرکزی رہنما علامہ۔مختار امامی نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری ہمیں اپنی جان سے بڑھ کر عزیز ہے۔جن حکمرانوں نے اپنے اقتدار کی بقا کے لیے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا وہ پوری قوم کے مجرم ہیں۔پاکستان کی سالمیت کے خلاف جو بھی آواز اٹھے گی ہم اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ امریکہ صرف اپنے مفادات کا یار ہے۔جو طاقتیں امریکہ کو اپنے اقتدار کی بقا کا ضامن سمجھتی رہیں انہیں امریکہ کے ہاتھوں ہی ذلت و رسوائی اٹھانا پڑی۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے۔ہمارے داخلی و خارجی معاملات میں مداخلت بدترین جارحیت ہے۔ہمیں امریکہ کے سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے۔ امریکہ سے تعلقات کے بدلے ہمیں ستر ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دینا پڑی ہے۔پاکستان کے امن و امان کی تباہی اور معاشی و اقتصادی بدحالی کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی غیرت و حمیت کا یہ تقاضا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے باہمی اختلافات کو نظر انداز کر کے امریکی سازشوں کے خلاف یکساں اور ٹھوس مؤقف اختیار کیا جائے۔ملکی خودمختاری پر کسی کو طاقت کے بل بوتے پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

رہنماوں نے پاکستان کی داخلی معاملات میں امریکی مداخلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستان سے امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہروں میں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن،میر تقی ظفر، شبیر حسینی، ناصر الحسینی سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .