حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوجیوں کی جانب سے غیر فوجی مقامات اور بنیادی ڈھانچوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی تسلسل میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا جو ایک اسپتال کے قریب واقع تھی۔
اسپتال صلاح غندور کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں اسپتال کے 9 طبی عملے اور نرسیں زخمی ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کا یہ دعویٰ ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ملا کہ مسجد میں حزب اللہ کے اہلکار موجود تھے۔ تاہم، اسرائیلی فوج نے اس حملے کو جائز قرار دینے کے لیے یہ دعویٰ کیا کہ وہاں حزب اللہ کے فوجی موجود تھے۔
لبنانی قومی خبر رساں ایجنسی نے مزید رپورٹ کیا کہ اس حملے میں جنوبی شہر بنت جبیل میں اسپتال کے احاطے کو بھی گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق، اسپتال کے ڈائریکٹر اس حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔