۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
سید محمد سعیدی

حوزہ/ حرم مطهر حضرت معصومہ (س) کے متولی، آیت‌الله سید محمد سعیدی نے کہا کہ ایک حقیقی عالم وہی ہے جو عوام کے ساتھ زندگی بسر کرے تاکہ لوگ اپنی مشکلات کے حل کے لیے اس سے رجوع کریں، عام لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خود کو معصیت سے بچائیں اور سعادت پائیں، لیکن ایک عالم کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ خود، اپنے اردگرد کے لوگوں اور پورے معاشرے کو بچائے اور ان کی عاقبت سنوارے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت‌الله سید محمد سعیدی نے مرحوم آیت‌الله محفوظی (رح) کے خاندان کے افراد سے ملاقات میں کہا: "اکثر لوگ اس دنیا میں اپنی ذاتی زندگی کے لیے جیتے ہیں، لیکن ایک عالم اور مرجع تقلید عوام کے لیے زندگی گزارتا ہے، اور اسی لیے اسے مرجع کہا جاتا ہے یعنی وہ شخص جس سے لوگ رجوع کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ترقی یافتہ معاشرے کی بنیادی ضروریات میں سے ایک عالم کا وجود ہے، اور ایک عالم کی بنیادی خصوصیت عوام کے ساتھ رہنا اور ان کی مشکلات میں شامل ہونا ہے۔ لوگوں کی زندگی کے مختلف مسائل، شرعی امور اور اختلافات کے حل کے لیے علما سے رجوع کیا جاتا ہے، اور یہی چیز بعض اوقات ایک عالم کی زندگی کو مشکل بناتی ہے۔

آیت‌الله سعیدی نے کہا: "عام لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خود کو آتش جہنم سے نجات دلا کر اپنی عاقبت سنواریں، لیکن ایک عالم کی ذمہ داری یہ ہوتی ہے کہ وہ خود، اپنے اطرافیان اور معاشرے کی عاقبت سنوارے، اسی وجہ سے علما ہمیشہ عوام کے درمیان عزت و احترام کے حامل رہے ہیں۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .