۱۶ آبان ۱۴۰۳ |۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 6, 2024
احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر میہڑ سندھ میں تمام شیعہ مذہبی تنظیموں نے مشترکہ طور پر، غاصب اسرائیل کی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں علمائے کرام سمیت مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان تعلقہ میہڑ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان میہڑ، اصغریہ آرگنائزیشن، اصغریہ علم و عمل تحریک، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مشترکہ تنظیموں کی طرف سے شہید مقاومت سید حسن کی پر درد شہادت اور فلسطین کے مظلومین کی حمایت میں پر امن احتجاجی ریلی شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو کے صدر حجت الاسلام والمسلمین علامہ مجاہد حسین الحسینی، تعلقہ میہڑ کے صدر مولانا مشتاق احمد چانڈیو، محمد اسماعیل مھدوی اصغریہ آرگنائزیشن مرکزی رہنما، ڈاکٹر ہدایت علی کھوسہ، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان میہڑ، میثم عباس جویو JSO ڈویژن سیہون نائب صدر کی قیادت میں بعد از نمازِ جمعہ مرکزی امام بارگاہ سید بچل شاہ کاظمی میہڑ سے نکالی گئی، احتجاجی ریلی اپنے روٹ سے ہوتے ہوئے گھنٹا گھر المصطفٰی چونک پر پہنچی، جس کو گھنٹا گھر چوک پر علامہ مجاہد حسین الحسینی، مولانا مشتاق احمد چانڈیو، قبلہ محمد اسماعیل مہدوی، حجت الاسلام و المسلمین مولانا صابر حسین الحسینی (پرنسپل مدرسہ صاحب العصر فاؤنڈیشن میہڑ ) اور دیگر نے خطاب کیا۔

میہڑ سندھ پاکستان میں غاصب اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ

خطاب میں انہوں نے فرمایا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے جو فلسطین میں مسلسل جارحیت کر رہا ہے، اس جارحیت میں شہید ہانیہ، شہید مقاومت سید کی شہادت دینا پڑی، فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو ایک بیچ پر ہونے کا مطالبہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کربلائیوں نے ہمیشہ مظلومین جھاں کا ساتھ دیا اور دیتے رہیں گے۔

ملت تشیع نے شہید ہانیہ اور شہید مقاومت شہید سید جیسے سرمایہ کی صورت میں قربانیاں دیں، مگر فلسطین کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

میہڑ سندھ پاکستان میں غاصب اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ

اہلسنت کے بزرگ محترم سعود احمد شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ خاموشی توڑ کر فلسطینیوں کی مدد کریں، انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک کی بے حیائی نے فلسطینیوں کو مزید تنہا کیا ہے۔

پر امن احتجاجی ریلی میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا عبد الرشید محسنی سابق صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ، امیر علی حیدری ( جویو ) سابق نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو، گدا حسین امامی، احسان علی اصغری ( مرکزی رہنماء اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان )، مختیار احمد سندھی، پیار علی چانڈیو، محمد جلیل چانڈیو، عبد القدیر کھوسہ، زبیر علی کھوسہ، سید حسن علی شاہ رضوی، محمد ھاشم کھوسہ، الطاف حسین کھوسہ، محمد اسلم سولنگی، اور بڑی تعداد میں شیعہ سنی انسان دوستوں نے شرکت کی۔

پر امن احتجاج ریلی پریس کلب سے ہوتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ میہڑ پر دعائے خیر سے اختتام پذیر ہوئی۔

میہڑ سندھ پاکستان میں غاصب اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .