۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے غزہ اور لبنان میں متجاوز اور ناجائز ریاست کی درندگی کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقاد

حوزہ / ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے نیشنل پریس کلب میں مقاومت کے سید و سردار شہید بزرگوار کی دردناک شہادت،غزہ اور لبنان میں متجاوز اور ناجائز ریاست کی درندگی کے خلاف بھرپور پریس کانفرنس کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے نیشنل پریس کلب میں مقاومت کے سید و سردار شہید بزرگوار کی دردناک شہادت،غزہ اور لبنان میں متجاوز اور ناجائز ریاست کی درندگی کے خلاف بھرپور پریس کانفرنس کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ،کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی اورکونسل کے دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے غزہ اور لبنان میں متجاوز اور ناجائز ریاست کی درندگی کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقاد

پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ جمعہ کے دن پورے ملک میں پرامن احتجاج کیا جائے گا اور طوفان الاقصی آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر 7 اکتوبر کو بھی پورے ملک میں کانفرنسز،سیمینار منعقد ہوں گے اوراحتجاج بھی کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .