۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے پاراچنار میں جنگ اور شرپسندی کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقاد

حوزہ / ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے ضلع کرم (پاراچنار)میں جنگ اور شرپسندی کے خلاف ایک پرہجوم پریس کانفرنس کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے ضلع کرم (پاراچنار)میں جنگ اور شرپسندی کے خلاف ایک پرہجوم پریس کانفرنس کی گئی۔ جس میں سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب علامہ عارف حسین واحدی،جناب سید ناصر عباس شیرازی،جناب طاہر رشید تنولی،جناب پروفیسر خالد مسعود،جناب نصراللہ رندھاوا اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے وفاقی صوبائی حکومت اور سیکورٹی فورسز کو متوجہ کیا کہ اس جنگ کو فوری بند کرایا جائے اور ان تنازعات کا مستقل حل تلاش کیا جائے۔

افغان بارڈر سے شرپسند عناصر کے بارڈر کراس کر کے شرپسندی پھیلانے کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ اس سرحدی علاقے کو سیکورٹی فورسز کنٹرول کریں اور وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا گیا کہ افغان حکومت کے ساتھ رابطہ کر کے بارڈر سے اس مداخلت کو رکوایا جائے۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے پاراچنار میں جنگ اور شرپسندی کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقاد

اس تنازعہ کے دونوں فریقوں سے سیزفائر کی درخواست کی گئی اور کہا گیا کہ جرگہ سسٹم کے تحت مذاکرات کے ذریعے اس جنگ کا حل تلاش کیا جائے اور اس جنگ کو فرقہ وارانہ جنگ میں تبدیل نہ کیا جائے۔

پاکستان میں تمام مسالک کے پیروکاروں سےاپیل کی گئی کہ سوشل میڈیا پر ایسی فضا نہ بنائی جائے جس سے ملک میں امن و آشتی کی فضا متاثر ہو۔ محرم الحرام قریب ہے۔ تمام مسالک کے لوگ امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کی یاد انتہائی عقیدت و احترام سے منائیں۔

ملی یکجہتی کونسل نے ہمیشہ فرقہ واریت کو کنٹرول کر کے اتحاد و وحدت کی فضا قائم کی اور پھر بھی اسی مشن کو جاری رکھا جائے گا۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے پاراچنار میں جنگ اور شرپسندی کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .