حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے قائد محترم کے گاؤں ملہووالی، اٹک میں شہدائے ملہووالی کی برسی کی مناسبت سے جلوس عزاداری میں شرکت کی اور جلوس عزا سے خطاب کرتے ہوئے شہدائے گرامی کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے فرقہ واریت اور تکفیر کے فتنے کو ملک میں سب سے بڑا فتنہ اور دہشتگردی کی بنیاد قرار دیا اور حکومت اور ریاست سے مطالبہ کیا کہ ملک میں دہشتگردی کو کنٹرول کرنے کے لئے فرقہ پرست عناصر کو کنٹرول کیا جائے چونکہ یہ عناصر اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ دین اسلام اور آئین پاکستان فرقہ واریت کی اجازت نہیں دیتے۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مسلمانوں پر جاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا: قرآن کریم کے حکم کے مطابق امت واحدہ بنیں گے تب ہی امت مسلمہ کی مشکلات آسان ہوں گی۔
انہوں نے کہا: غزہ کی صورتحال پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی پالیسی اور جرأت مندانہ مؤقف کو سلام پیش کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ انہوں نے اپنے خطاب میں حکام پاکستان سے ضلع کرم کے راستوں کو فی الفور کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔









آپ کا تبصرہ