حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کے عالمی قوانین کو روندتے ہوئے جمہوری اسلامی ایران پر سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: انتہائی قیمتی شخصیات کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای دام ظلہ اور ایرانی غیور عوام کے حضور تعزیت پیش کرتے ہیں۔
علامہ عارف واحدی نے کہا: قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر پورے ملک میں بھرپور احتجاج جاری ہے اور یہ احتجاج پوری قوت سے جاری رہنا چاہئے چونکہ یہ عالمی سامراجی شیطانی طاقتوں کی بہت بڑی سازش ہے جس سے کوئی اسلامی ملک محفوظ نہیں رہے گا۔
انہوں نے امتِ مسلمہ کو متوجہ کرتے ہوئے کہا: اب بھی وقت ہے متحد ہو جائیں اور مل کر دشمنانِ اسلام کا مقابلہ کریں چونکہ اس نازک موڑ پر بھی اگر امتِ مسلمہ متحد نہ ہوئی تو کل ہمارا کوئی ملک اسرائیل کے تجاوز سے محفوظ نہ ہو گا۔









آپ کا تبصرہ