حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے بعض میڈیا چینلز پر رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کے متعلق من گھڑت، بیہودہ اور ناقابل تصور خبروں کے نشر ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔
علامہ سید ساجد نقوی نے رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کے ملک چھوڑنے کے متعلق غیر مصدقہ اور من گھڑت خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: اس خبر میں عالم اسلام کو زچ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس سے امت مسلمہ کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔ جس کے اثرات کا اندازہ خبر گھڑنے والوں کو ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا: مغربی میڈیااِس وقت عالم اسلام کےخلاف بے بنیاد اور بیہودہ پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔
قائد ملت جعفریہ نے کہا: ایسی خبروں کو بلا تصدیق نشر کرنا وطن عزیز پاکستان جو عالم اسلام میں معتبر اور نمایاں مقام رکھتا ہے، کے وقار کو متاثر کرتا ہے۔









آپ کا تبصرہ