جمعہ 30 جنوری 2026 - 23:14
ایران پر سامراجی حملہ بڑی غلطی ہو گی / ایران اور پاکستان کے عوم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: ماضی کی طرح اب بھی مشکل کی ہر گھڑی میں ایران اور پاکستان کے عوم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطے کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ایران پر سامراجی حملہ بڑی غلطی ہو گی، مشکل کی ہر گھڑی میں ایران اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ امُت مسلمہ متحد ہو کر سامراجی سازشوں کا مقابلہ کرے۔

انہوں نے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی صحت و سلامتی سمیت انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کے تحفظ کی دعا کرتے ہوئے کہا: سامراج کا ایران پر پہلا حملہ جو عوامی دباؤ کے ذریعہ رہبر انقلاب اسلامی اور حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے، قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا، ناکام ہو چکا۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا: اگر سامراجی فوج نے دوسرے مرحلے میں طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ایران پر جنگ مسلط کی تو خداوند کریم کی مدد سے ان ظالموں کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا: ان شاء اللہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ہاتھوں غرور، تکبر، دھونس دھاندلی کا خاتمہ اور اسلام و ایران کی فتح اور سامراجیت کے زمین بوس ہونے کا نقطۂ آغاز ہو گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha