منگل 9 ستمبر 2025 - 21:50
امت مسلمہ کب بیدار ہو گی؟، علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ صہیونی اسرائیلی دہشت گرد نے ایک اور مسلم ملک کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: قطر پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا: ہم روز اول سے ہی متوجہ کر رہے ہیں کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کیلئے بھی سنگین خطرہ ہے۔

علامہ سید ساجد نقوی نے مزید کہا: لبنان، ایران، شام اور یمن پر اسرائیلی حملوں کے بعد قطر پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے۔ دنیا خصوصاً امت مسلمہ کب بیدار ہو گی؟

انہوں نے مزید کہا: اس صورتحال میں ہم دوست ملک قطر اور اس کی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha