اتوار 22 جون 2025 - 10:51
ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں / عالمی سطح پر عالم اسلام کے اتحاد کا وقت ہے

حوزہ / شیعہ علماء کونسل مرکزی نائب صدر نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ٹرمپ جنگ کے آغاز سے ہی مسلسل اسرائیل کی سرپرستی کر رہا ہے۔ عالمی برادری فوری نوٹس لے۔

علامہ عارف واحدی نے کہا: کیا ایسا دہشتگرد عالمی نوبل پرائز کا حقدار ہو سکتا ہے؟۔

انہوں نے کہا: امت مسلمہ خاص کر پاکستان کو اپنے ہمسایہ مسلمان ملک پر ہوئی اس دہشتگردی پر مضبوط اسٹینڈ لینا ہو گا۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا: امتِ مسلمہ بیدار ہو، یہ وقت عالمی سطح پر عالم اسلام کے اتحاد کا وقت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha